• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی ملازمین آج مطالبات کے حق میں احتجاج کرینگے

پشاور ( وقائع نگار )پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے ملازمین آج اپنے مطالبات کیلئے یونیورسٹی روڈ پر احتجاج کرینگے جسمیں یونیورسٹی کیمپس پشاور کے جامعات کے ملازمین شرکت کرینگے واضح رہے کہ ملازمین27 دنو ں سے قلم چھوڑ ہڑتا ل کئے ہوئے ہیں جسکے باعث جامعات میں انتظامی امور مکمل طور پر ٹھپ ہو کے رہ گئے ہیں آل یونیورسٹی ایمپلائز فیڈریشن خیبر پختونخوا کے نمائندوں کے مطابق صوبائی حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے مسائل کے حل میں مسلسل ٹال مٹول سے کام اور غیر سنجیدگی دکھائی جا رہی ہے،گورنر،ڈپٹی کمشنر ز سے ملاقات کی،صوبائی وزراء اور چیف سیکرٹری کو خطوط لکھے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی،کمانڈنٹ کیمپس پولیس اور وائس چانسلرز کیساتھ مذاکرات کئے انکی درخواست پر احتجاج کو کیمپس کے احاطہ تک محدود رکھا ۔ اسی لئے آج یونیورسٹی روڈ پر احتجاج کرینگے
پشاور سے مزید