راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) عید گاہ شریف کے سجادہ نشین پیر محمدنقیب الرحمٰن نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا خوف ایک ایسا خوبصور ت حصارہے جو باقی تمام خوف انسان کے دل سے نکال کر اس کی توجہ اپنی اصلاح کی طرف کر دیتا ہے ، انسان کو ہمیشہ فکرِ آخرت رہتی ہے اور اس وجہ سے اس کی زندگی پاکیزہ ، گمان نیک اور نیت درست ہو جاتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید گاہ میں ہفتہ وار درسِ حدیثِ پاک کی محفل سے خطاب کے دروان کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام تعلیماتِ نبوی ﷺ صلہِ رحمی،دوسروں کو عزت دینے اور احترامِ آدمیت کا درس دیتی ہیں ۔