• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثقافت کو زندہ رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے‘ ن لیگ کوئٹہ

کوئٹہ(پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کےرہنماؤں نے کہا ہے کہ ہم بزرگوں کے اصولوں کو اپنا کر ہی اپنی تہذیب کو زندہ رکھ سکتے ہیں ‘ پاکستان میں کئی قومیں آباد ہیں جن کی اپنی اپنی ثقافت ہے‘ سندھ کی تہذیب دس ہزار سے پرانی ہے۔ سندھ کلچر ڈے کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے سندھی بہن بھائیوں کو مبارک باد دیتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال، جنرل سیکرٹری جاوید اعوان ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ، ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر ، صدر ضلع پشین سعداللہ خان ترین سینئر نائب صدور ہاشم خان بڑیچ،سردارزادہ نعمان ناصر،لیاقت علی راجپوت، چوہدری بابر، صابر راجپوت، ہمایوں الکوزئی ایڈووکیٹ، سلمان درانی ملک عالم کاسی سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی، نائب صدر سلیم پانیزئی، ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل داؤد صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوار شاہیر بگٹی، خرم جدون ودیگرنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) تمام قومیتوں کے حقوق کا احترام اور ان کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے، ملک میں ہر قوم کی ثقافت ہے جسے زندہ رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بزرگوں کے اصولوں کو اپنا کر ہی اپنی ثقافت کو زندہ رکھ سکتے ہیں۔ بیان میں انہوں نے کلچر ڈے کے موقع پر سندھی بہن بھائیوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
کوئٹہ سے مزید