پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائیکورٹ نے سوات سٹی کے مئیر شاہد علی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کے لئے دائر رٹ پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس فہیم ولی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے رٹ کی سماعت کی ۔ اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل محمد انعام یوسفزئی ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ اسکا موکل سوات سٹی مئیر نے 9 مئی کے واقعات کے بعدضمانت حاصل کی ہے۔