پشاور (وقائع نگار) محکمہ خوراک نے مردہ مرغیوں کے ہڈیوں سے تیار شدہ 16 سو کلو قیمہ برآمد کر کے ملزم کو جیل بھیج دیا جبکہ قیمہ کو تلف کیا جائے گا۔ محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام نے لاہور سے مردہ مرغیوں کے ہڈیوں سے تیار شدہ قیمہ کو پشاور منتقل کی اطلاع پر راشننگ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز تسبیح اللہ‘ کمال احمد اور فوڈ انسپکٹر شاہ فہد نے پک اپ مالک کو دھرلیا جس کے قبضے سے 16 سو کلو مضر صحت قیمہ قبضے میں لے کر ملزم کو جیل بھیج دیا جبکہ قیمہ کو تلف کیا جائے گا۔راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مضر صحت اشیائے خوردونوش کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔