• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الخدمت یورپ کے زیراہتمام فنڈ ریزنگ کیمپ

اوسلو (ناصر اکبر) الخدمت یورپ ناروےکے زیراہتمام فلسطین کے مسلمانوں کی مدد کیلئے فنڈ ریزنگ کیمپ گرونلانڈمیں لگایا گیا۔تحریک انصاف ناروے کے سینئر نائب صدر ملک حمزہ سلطان اعوان نے اپنے خاندان کے ہمراہ سخت سردی منفی10میں فنڈ ریزنگ کیمپ میں کام کیا۔ ملک حمزہ سلطان اعوان نے فلسطین اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کیلئے فنڈ دینے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مجھے اور میرے خاندان کو منفی 10 سینٹی گریڈ میں بھی کام کرتے ہوئے تکلیف نہیں ہو رہی کیونکہ جتنا ظلم و تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فلسطین غزہ میں کی جا رہی ہیں اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ اس موقع پر نارویجن کمیونٹی کے لوگوں نے بھی کیک چائے خریدنے کے ساتھ ساتھ مظلوم فلسطینیوں کی مددکیلئے فنڈز دیئے۔ ملک حمزہ سلطان اعوان نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ دیسی کچن کے مالک محمد عرفان کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے مظلوم فلسطینیوں کی مدد کیلئے فری چائے بھیجی ،اس چائے کی آمدن بھی فلسطین کے مسلمانوں کو جائے گی۔ ملک حمزہ سلطان اعوان نے اہل فلسطین کے ساتھ اپنے تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
یورپ سے سے مزید