کیلیفورنیا (نیوز ڈیسک)امریکہ نےاسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ غزہ میں عام شہریوں کا تحفظ یقینی بنائے۔ امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ غزہ میں عام شہریوں کی جانوں کا تحفظ اخلاقی ذمے داری کے ساتھ ساتھ اسٹریٹجک ضرورت بھی ہے۔ امریکی سیکرٹری دفاع نے کیلی فورنیا میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم عام شہریوں کی جانوں کے تحفظ اور انسانی امداد کی بلا رکاوٹ ترسیل کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالتے رہیں گے۔ یہ نہ صرف اہم ترین کام ہے بلکہ بہترین حکمت عملی بھی ہے۔