• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

80 سے زائد ہسپانوی میڈیا آؤٹ لیٹس کا میٹا پر 550 ملین یورو کا مقدمہ

میڈرڈ (اے ایف پی)80 سے زائد ہسپانوی میڈیا آؤٹ لیٹس کی نمائندگی کرنے والے ایک گروپ نے گزشتہ روزانسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا کے خلاف ذاتی ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق یورپی یونین کے ضوابط کی مبینہ خلاف ورزی کرنے پر 550 ملین یورو (600 ملین ڈالر) کا مقدمہ دائر کیا۔میٹا، جو فیس بک اور واٹس ایپ کا بھی مالک ہے، اپنے صارفین کی ذاتی معلومات مشتہرین کو فروخت کرتی ہے، لیکن یورپی یونین کی ڈیٹا پرائیوسی قوانین پر پورا اترنے کیلئے طویل عرصے سے اس عمل کے لیے جواز فراہم کرنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔اسپین کی اے ایم آئی اخبار پبلشنگ ایسوسی ایشن نے کہا کہ میٹا کے مئی 2028 اور جولائی 2023 کے درمیان اپنے پلیٹ فارمز کے صارفین کے ذاتی ڈیٹا کے منظم استعمال نے یورپی یونین کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، جس کے تحت کمپنیوں کو اشتہارات کے لیے ذاتی ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے صارفین سے رضامندی حاصل کرنا ضروری ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید