• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر جے مال کو کھلوانے کیلئے وزیراعلیٰ اور کور کمانڈر کردار ادا کریں، آفاق احمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے آر جے مال کو کھلوانے کے لئے نگراں وزیر اعلیٰ سندھ اور کور کمانڈر کراچی سے اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کردی، دوکانیں بند ہونے کی وجہ سے سیکڑوں خاندانوں کے چولہے بند ہوگئے ہیں، عمارت کے محفوظ حصے کو فوری کھولا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آر جے مال میں متاثرین سے اظہار یکجتہی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ آفاق احمد نے کہا کہ یہ سانحہ چھوٹا نہیں ہے ہم سب کو خیال کرنا چاہئے۔ اس حادثے میں جانیں ضائع ہوئیں، جو جاں بحق ؤئے اللہ اہلخانہ کو صبر عطا فرمائے، چوتھا فلور جلا ہے اور لوگوں کا مالی نقصان ہوا ہے اور فیصل کنٹومنٹ بورڈ والوں نے اس کو سیل کردیا ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ جو دوکانیں نہیں جلیں ہیں، وہ بھی بند ہیں۔ یہ سراسر زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں مردوں کے ساتھ خواتین بھی اپنا کاروبار کرتی تھیں، اپنے بچوں اور اپنا گھر چلانے کے لئے روزگار کے لئے محنت کرتی تھیں۔
اہم خبریں سے مزید