• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سویلین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل سیکرٹری دفاع کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) سا نحہ 9مئی میں ملوث سویلین ملزمان کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونےپر سیکرٹری دفاع کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دا ئر کر دی گئی ، فہیم زمان خان وغیرہ کی جانب سے دائر درخواست میں سیکریٹری دفا ع لیفٹیننٹ جنرل(ر)حمود الزمان خان کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا سیکرٹری دفاع سویلین ملزمان کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کو غیر آئینی قرار دینے کے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہیں کررہے ،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد 43 روز سے ملزمان غیر قانونی حراست میں ہیں۔
اہم خبریں سے مزید