اسلا م آ باد (خصوصی نامہ نگار) ایف آئی اے نے ملک گیر آپریشنز کے دوران چھ افراد کو گرفتار کر لیا ۔ ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری عبدالغفار کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کر دیا۔ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے آن لائن فراڈ اور دھوکہ دہی میں ملوث ملزم محمد امین کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے خود کو شہری کا جعلی رشتے دار ظاہر کر کے رابطہ کیا اور حادثاتی صورتحال بتا کر 2لاکھ 50ہزار روپے ہتھیا لئے۔ ایف آئی اے گجرات سرکل نے ا نسانی سمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث 2ایجنٹ سفاقت علی اور اسد علی کو حافظ آباد سے گرفتار کر لیا ۔ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل سکھرنے حوالہ ہنڈی اور کرنسی غیر قانونی د ھندے میں ملو ث قمر شہزاد اور محمد ذیشان کو دھر لیا ۔