اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)غزہ میں محصور نہتے فلسطینی بچوں اور خواتین پر بمباری کے خلاف پیر کو سول سوسائٹی کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے طاہرہ عبداللہ اور عمیر طیب نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک ظلم پر صرف خاموشی ہی اختیار نہیں کرتے بلکہ اس میں حصہ دار بن جاتے ہیں ۔ امریکہ ،برطانیہ اور یورپی ممالک کو فلسطینیوں پر ظلم کو روکنا چاہیے ،ظلم کی انتہا عالمی جنگوں کا موجب بھی بن جاتی ہے۔