راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹس کونسل، سوسائٹیز اور کلبز کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری ہوئی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیلہ کمال نے حلف لیا۔ انہوں نے نومنتخب عہدیداروں سے عہد لیا کہ وہ فعال اور ذمہ دار شہری بن کر قوانین کی پابندی کرینگے۔ ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز ہماء رؤف نے کہا کہ تمام عہدیدار الیکشن کے طریقہ کار سے منتخب ہوتے ہیں۔ تقریب میں گزشتہ سال کے عہدیداران کو سرٹیفکیٹس دیئے گئے اور کیک کاٹا گیا۔