• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں مظالم کیخلاف تمام مکاتب فکر کا اجتماع کل ہو گا، علماء

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پوری امت مسلمہ غزہ کے مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے، اسرائیل کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بےنقاب ہو چکا، مسلمان حکمرانوں کو بھی اب بیدار ہو جانا چاہیے۔ مجلس اتحاد امت پاکستان نے بدھ 6 دسمبر کو کنونشن سنٹر اسلام آباد میں تمام مسالک، طبقات اورمکاتب فکر کا مشترکہ قومی اجتماع منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ، جس سے مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد تقی عثمانی، مفتی منیب الرحمٰن، مولانا فضل الرحمٰن، سنیٹر ساجد میر،مولانا محمد حنیف جالندھری اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔ نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا قاضی عبدالرشید،مولانا ظہور احمد علوی، مولانا نذیر فاروقی ، مفتی ابو محمد، مولانا عبدالقدوس محمدی، مولانا عبدالکریم ، مفتی عبدالسلام اور دیگر نے کہا کہ دنیا بھر میں قبلہ اول مسجد اقصٰی اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت کے حوالے سے بیداری کی لہر پیدا ہوئی ہے ۔
اسلام آباد سے مزید