• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیلانی پارک، چیف سیکرٹری کا 7 روزہ گل داؤدی نمائش کا افتتاح

لاہور(خصوصی نمائندہ،خصوصی رپورٹر)چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نےپارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے زیر اہتمام جیلانی پارک میں گل داؤدی کی سات روزہ سالانہ نمائش کاگزشتہ روز افتتاح کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے نے تمام پھول مقامی نرسریوں میں تیار کئے ہیں، دیگر شہروں میں بھی اسی قسم کی نمائشوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہروں کی خوبصورتی کیلئے تمام پی ایچ ایز کو درکار وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں۔ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے لاہور میں سائیکلنگ اور پیدل چلنے کے کلچر کو فروغ دیا جائے گا اور اس مقصد کیلئےخصوصی ٹریک بنائے جائیں گے۔ڈی جی پی ایچ اے طاہر وٹو نے کہا کہ 35،000 سے زائد پودوں اور پھولوں کی مدد سے دلکش منظر کشی کی گئی ہے، شہریوں کیلئے فوڈ کورٹ، میوزک شو اور لیزر لائٹ شو کابھی انعقاد کیا گیا ہے۔