• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین یونیورسٹی شعبہ انگریزی کے زیراہتمام 2 روزہ انٹرنیشنل کانفرنس شروع

ملتان (سٹاف رپورٹر)خواتین یونیورسٹی شعبہ انگریزی کے زیراہتمام 2 روزہ انٹرنیشنل کانفرنس شروع ہو گئی جس کا عنوان’’ ’’زبان اور ملٹی ڈسپلنری ریسرچ‘‘ ہے،کانفرنس کاافتتاح کرتے ہوئے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہاکہ ویمن یونیورسٹی نےہمیشہ ریسرچ کو عام کرنے کےلئے انقلابی اقدامات کئے، ماہرین نے ریسرچ مقالے پیش کرتے ہوئے کہا کہ لسانیات زبان کی سائنس ہے اور ماہر لسانیات وہ سائنسدان ہیں جو زبان کی نوعیت اور کام کے بارے میں سوالات پر سائنسی طریقہ کار کا اطلاق کرتے ہیں، فوکل پرسن رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان نے کہاکہ کانفرنس کو یونیورسٹی کے مستقل کلینڈر کا حصہ بنایا جارہاہے، امید ہے اس کانفرنس کے دور رس اثرات سامنے آئیں گے، وی سی اوکاڑہ یونیورسٹی ڈاکٹر واجد علی نے لسانیات اور ادبی علوم کے میدانوں میں ابھرتے ہوئے رجحانات کے مطابق اساتذہ کو تربیت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ پروفیسر ڈاکٹر نوید چوہدری اور ڈاکٹر مبینہ طلعت نے بھی خطاب کیا۔
ملتان سے مزید