• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادہندگان اور بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں جاری

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی خصوصی ہدایات پر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی ٹیمیں تمام آپریشن سرکلز میں نادہندگان اور بجلی چوروں کیخلاف کاروائیاں کررہی ہیں ۔ کیسکو ترجمان کے مطابق منگل کو کوئٹہ میں شارع اقبال ، شاوکشا روڈ ، طوغی روڈ، پشین اسٹاپ، کاسی روڈ، نواں کلی، کچلاک بازار، سرہ غوڑگئی، تختانی بائی پاس ،برماہوٹل،بینک کالونی ہزار گنجی ٹرک اڈا کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 76شنٹ اور ٹیمپرڈ میٹر اتارکر تبدیل کردئیے گئے ، کیسکوسٹی ، زرغون اور سریاب ڈویژن کے تحت مختلف علاقوں میں کیسکوٹیموں نے گھریلو اور کمرشل نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 66 لاکھ47ہزارروپے کی ریکوری عمل میں لائی جبکہ کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں سے کارروائی کے دوران ڈٹیکشن کی مدمیں13 لاکھ 89ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا جبکہ عدم ادائیگی پر نادہندگان کے 75کنکشنز بھی منقطع کردئیے گئے ۔
کوئٹہ سے مزید