• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر، قابض انتظامیہ نے بجلی کے ٹیرف میں 15 فیصد اضافہ کر دیا

سرینگر (اے پی پی)غیر قانونی طورپر زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں پہلے سے غربت کا شکار کشمیری عوام کے گرد معاشی شکنجہ مزید کسنے کیلئے بھارتی قابض حکام نے بجلی کے نرخوں میں 15فیصد اضافے کی منظوری دی ہے، جس سے تقریبا 10 لاکھ صارفین پر اضافی بوجھ پڑے گا ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بجلی کے ٹیرف میں اضافے کی منظوری جوائنٹ الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن نے دی ہے۔ ابتدائی طور پرٹیرف میں 30فیصد اضافے کی تجویز دی گئی تھی جبکہ بعدازاں 15فیصد اضافے کی منظوری دی گئی۔

ملک بھر سے سے مزید