• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر نے سربراہ داؤدی بوہرہ برادری ڈاکٹر مفصل سیف الدین کو نشان پاکستان سے نوازا

اسلام آباد (اے پی پی) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان سمیت دنیا کےمختلف حصوں میں تعلیم کے فروغ ،صحت ،ماحولیاتی اور سماجی تحفظ کے شعبے میں خدمات پر داؤدی بوہرہ برادری کے داعی و سربراہ ڈاکٹر سیدنا مفصل سیف الدین کو نشان پاکستان کا اعزاز دیا ۔ گذشتہ روز یوان صدر میں اس حوالےسے تقریب ہوئی ۔ تقریب میں شرکا کو بتایا گیا کہ ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین داؤدی بوہرہ کمیونٹی کے 53 ویں داعی اور سربراہ ہیں ان کے پیروکار تمام براعظموں میں پھیلے ہوئے ہیں ،ڈاکٹر سیدنا مفصل پاکستان کیلئے خصوصی احترام کے ساتھ ساتھ امن، ہم آہنگی اور خیر سگالی کے حامی ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید