• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قدیم تاریخی کوٹ ڈیجی قلعہ کی 6 لاپتہ توپوں کا سراغ لگالیا گیا

کراچی(مطلوب حسین /اسٹاف رپورٹر) سندھ کے ڈھائی سو سالہ قدیم تاریخی کوٹ ڈیجی قلعہ کی 6 لاپتہ توپوں کا سراغ لگالیا گیا ہے، محکمہ ثقافت ،نواردات و آرکائیوسندھ کے نگراں وزیر ڈاکٹر جنید علی شاہ نے بتایا ہے کہ کوٹ ڈیجی قلعہ کی 6 نایاب توپیں چوری ہوکر تقریباگزشتہ30 سال سے سندھ کے مختلف محکموں کے دفاتر کے باہر نصب تھیں جن کی نشاندہی کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایات پر ان سےواپس مانگی گئیں ہیں ،لاپتہ ان6 توپوں میں سے 2 ڈی ایس پی سول لائن خیر پور،2 ڈی سی خیر پور اور 1 تھانے کے باہر نصب تھیں۔ڈی ایس پی خیرپور کے دفتر اور تھانے کے باہر نصب توپیں واپس لےلی گئیں ہیں جنہیں کوٹ ڈیجی قلعہ پر نصب کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے،ڈاکٹر جنید شاہ نےکہا کہ کوٹ ڈیجی اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تحفظ عالمی تاریخی ورثہ یونیسکو کی فہرست برائے عالمی تاریخی ورثہ میں شامل کرنے کی ویٹنگ لسٹ میں شامل ہے یونیسکو کوٹ ڈیجی قلعہ میں اس طرح کی چوری کے واقعات کی وجہ سے اسے عالمی تاریخی ورثہ کی فہرست میں شامل نہیں کیا جاتا۔
ملک بھر سے سے مزید