اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) ہاسٹلز سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے ایچ ای سی کی پالیسیوں پر عدم عملدرآمدکیخلاف نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت دانیال عبداللہ کر رہے تھے ۔ایچ ای سی پالیسی کے تحت سرکاری اراضی پر یونیورسٹی کی عمارت کیلئے صرف 70 فیصد اراضی استعمال ہو سکتی ہے جبکہ 30 فیصد اراضی ہوسٹلز کی عمارت کیلئے مختص کی جاتی ہے مگر کوئی بھی یونیورسٹی سالانہ لاکھوں روپے وصول کرنے کے باوجود اپنا یہ فرض ادا نہیں کرتی ۔وفاقی دارالحکومت کی 35یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم 80 ہزار طلباو طالبات ہوسٹلز کی کمی کا شکار ہیں ۔سی ڈی اے نے نجی عمارتوں میں قائم پرائیویٹ ہوسٹلوں کے خلاف مہم شروع کر دی ہے جس سےطلبہ میں بے چینی پیدا ہو گئی ہے ۔