• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قذافی اور نیشنل اسٹیڈیم میں اسکرینیں لگانے کا فیصلہ، ڈیڑھ ارب روپے خرچ ہونگے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی سی بی نے بورڈ آف گورنرز کے فیصلے کو عملی شکل دینے کے لئے قذافی اسٹیڈیم لاہور اور نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں جدید اسکرینیں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ سے قبل اسکرینوں کی تنصیب کا کام مکمل کرنے کا پلان ہے۔ ذرائع کے مطابق بیرونِ ملک سے اسکرینیں ہنگامی بنیادوں پر منگوانے سے اخراجات میں اضافہ ہو گا اور ان کی تنصیب پر ڈیڑھ سے دو ارب روپے کے اخراجات آ سکتے ہیں۔ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کیلئے جدید اسکرین پر نئے انداز کے اسکور بورڈ اور میچ ری پلے کی سہولت موجود ہوگی۔

اسپورٹس سے مزید