کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی نے شہر میں بکرے کے گوشت کی قیمت 1700 روپے فی کلو مقرر کردی ہے، تاہم شہر بھر میں بکرے کا گوشت 2000 سے 2500 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے مٹن کی قیمتوں کی نئی فہرست جاری کر دی، جس کے تحت بکرے کا گوشت 1700 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے ۔ بکری یابھیڑ کےگوشت کی قیمت 1490 روپے فی کلو اور دنبے کےگوشت کی قیمت 1590 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے ۔سہیل راجپوت کا کہنا ہے کہ سرکاری قیمت سے زائدپرگوشت فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ اس وقت کراچی میں بکرے کا گوشت 2000سے 2500 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔ کمشنر کے طے کردہ نرخ پر کہیں بھی عمل نہیں ہو رہا،کمشنر نے انڈے کی قیمت 290 روپے فی درجن مقرر کی ہے لیکن شہر بھر میں انڈے 340سے 400 روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں ، آٹے کے نرخ پر بھی کہیں عمل نہیں ہو رہا۔