• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکوؤں نے 6 وارداتوں میں لاکھوں روپے اور زیورات لوٹ لئے

لاہور،فیروزوالہ(کرائم رپورٹر،نامہ نگار) لاری اڈا میں ڈاکو اکرم سے 2 لاکھ 15 ہزار و موبائل فون، غازی آباد میں تبسم سے 2 لاکھ 45 ہزار و موبائل فون، ٹاون شپ میں اکرم سے 2 لاکھ و موبائل فون،سبزہ زار میں خرم سے 3 لاکھ 40 و موبائل فون، شاہدرہ میں اختر سے 2 لاکھ 20 ہزار و موبائل فون، لوئر مال میں عدنان سے 2 لاکھ10 ہزار و موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے جبکہ برکی، ریس کورس، نصیر آباد، ڈیفنس، جنوبی چھاونی سے کاریں اور مانگا منڈی، سبزہ زار ،لٹن روڈ، شیراکوٹ نولکھا، اسلامپورہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئے ۔ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ بدوپلی کے قریب ایل پی جی گیس کی دکان میں 2موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے نعیم سعید سے20 ہزار روپے 4 موبائل فونز چھین لیے، ڈاکو مبشر خالدسے 50 ہزار روپے لوٹ کرفرار ہوگئے۔حمود بوٹی لاہور کے رہائشی انڈوں کے تاجربابر حسین کونوسربازوں رانا ٹاؤن بلایا 5 لاکھ 50ہزار روپے نقدی اور2عدد بٹنوں والے موبائل اور ڈرائیور سے43ہزار روپے نقدی اور ایک موبائل چھین لئے ۔