• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرو اسٹیشنوں کے قریب سائیکل رینٹ ٹرمینل بنانے کا فیصلہ

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) راولپنڈی میں سموگ اور آلودگی کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لئے سائیکل سواری نظام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت راولپنڈی کے میٹرو اسٹیشنوں کے قریب سائیکل رینٹ ٹرمینل بنائے جائیں گے جہاں اسلام آباد سے آنے والے شہری ایک سے دو گھنٹوں کے لئے سائیکل رینٹ پر لے سکیں گے اور اپنا کام کاج اور شاپنگ کر کے واپس سائیکل ٹرمینل پہنچ کر سائیکل واپس جمع کروائیں گے ۔ اندرون شہر بھی آمد و رفت کے لئے موٹر سائیکل کی بجائے سائیکل پر آنے جانے کی ترغیب دی جائے گی جس سے شہر کی آلودگی میںبھی کمی آئے گی اور شہری بہترین ورزش بھی کر سکیںگے۔
اسلام آباد سے مزید