کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی کےضلع کوئٹہ کے حاجی عطاء محمد بنگلزئی نےکہاہے کہ سریاب اورملحقہ علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں سست روی کاشکار ہیں جن میں میٹریل بھی ناقص استعمال ہورہاہے جو باعث تشویش ہے سلیگ سیزن میں کام کاایک مقصدکرپشن بھی ہے متعلقہ ایکسئین اور ٹھیکیدار کسی کو جوابدہ نہیں سمجھتے جنہوںنے پورے علاقے کو کھنڈرات میں تبدیل کررکھاہے انہوں نے کہاکہ ہم ترقی کام کے مخالف نہیں مگر جس طریقے سے کام ہورہاہے یہ صرف پیسے کا ضیاع ہے نیب اورمتعلقہ محکمے منصوبوں کی تحقیقات کرکے سرکاری فنڈز کو کرپشن سے بچائیں۔