• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی موبائل فون کمپنی کا علامتی نمبر استعمال کرتے ہوئے دوسری کی طرف منتقل ہونا (کنورٹ کرنا) دھوکا نہیں ہے

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ بعض لوگ نمبر تبدیل کیے بغیرصرف کمپنی تبدیل کرتےہیں، جس کی وجہ سے بعض لوگوں کو دھوکا ہوجاتا ہے، مثلًا کسی کاموبائل نمبرٹیلی نارہے، لیکن اس نےجاز میں تبدیل کیاہے، اب جس کا ٹیلی نار پیکج ہے، وہ اسے ٹیلی نار سمجھ کرفون کرتاہے، اور اس کا کافی بیلنس خرچ ہوتاہے۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اس طرح کمپنی تبدیل کرنےمیں کوئی گناہ تو نہیں؟

جواب:۔ صارف کا کسی مخصوص کمپنی کی سروس لینےمیں (چاہے شروع سے ہی اس کمپنی کا علامتی نمبر لیا جائے یا کسی دوسری کمپنی کے نمبر استعمال کرنے کے بعد اس کمپنی کی سروس لینے کی طرف منتقل ہو) اصل مقصد وہ سہولیات وصول کرنا ہوتا ہے جو صارف استعمال کرنا چاہتا ہے نہ کہ اپنے تعلق والوں کو دھوکا دینا تاکہ ان کا بِل زیادہ آئے، لہٰذا سوال میں مذکور صورت دھوکا دینے میں شامل نہیں ہے، خصوصاً جب کہ مذکورہ منتقلی کی قانونی اجازت بھی ہے اور متعلقہ کمپنی (جس کا علامتی نمبر استعمال ہورہا ہے) کو بھی اعتراض نہیں۔