کراچی (جنگ نیوز) پاکستان ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری کے نامور اداکار احمد علی اکبر نے پرستاروں سے شادی کیلئے اجتماعی دُعا کی درخواست کی ہے۔ یہ دلچسپ صورتحال ”جیونیوز“ کے نمبر ون شو ”ہنسنا منع ہے“ میں اُس وقت پیش آئی جب حاضرین میں موجود ایک نوجوان نے احمد علی اکبر سے اُن کی شادی کے بارے میں سوال پوچھ ڈالا۔ موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے شو کے میزبان تابش ہاشمی نے لگے ہاتھوں احمد علی اکبر کی جلد شادی کیلئے حاضرین سے اجتماعی دُعا کرادی۔ نوجوان اداکار نے اپنے کیریئر میں پیش آنے والے دلچسپ واقعات سے ناظرین کو آگاہ کیا، حاضرین نے بھی اپنے پسندیدہ آرٹسٹ سے مزیدار سوال پوچھے، اُن کے ساتھ تفریح سے بھر پور گیمز بھی کھیلے گئے۔ قہقہوں سے سجا شو ”ہنسنا منع ہے“ جمعہ کی رات 11 بجکر 5 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔