• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حادثات اور واقعات میں نوجوان اور مزدور سمیت 3 افراد جاں بحق، 8 لاشیں برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اورواقعات میں نوجوان اور مزدور سمیت3افراد جاں بحق ہوگئےجبکہ 8افراد کیلاشیں برآمد ہوئیں۔تفصیلات کے مطابق ناظم آباد تھانےکی حدود ناظم آباد 3 نمبر موٹر سائیکل مارکیٹ کے قریب تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے عمر رسیدہ راہگیر جاں بحق ہوگیا،جس کی لاش عباسی اسپتال منتقل کی گئی،جہاں متوفی کی شناخت 60سالہ محمد رفیق ولد غلام رسول کے نام سے ہوئی ہے ، متوفی قریبی علاقے کا رہائشی تھا، پولیس نےضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی۔ادھر منگھو پیر تھا نے کی حدود اسٹیل مل روڈ کےقریب تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا،جس کی لاش عباسی اسپتال منتقل کی گئی،جہاں متوفی کی شناخت 19سالہ اعجاز کے نام سے ہوئی ہے،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی۔جبکہ سکھن تھانے کی حدود لانڈھی پروسسنگ زون میںواقع ٹیکسٹائل کمپنی میںکام کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوگیا،جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی،متوفی مزدورکی شناخت 35سالہ معروف ولد محبت خان کے نام سے ہوئی ہے ،پولیس کے مطابق متوفی کا دل دورہ پڑنے سے انتقال ہوا ہے، پولیس نےضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی،متوفی لانڈھی کا رہائشی اور ٹیکسٹائل کمپنی میں کام کرتا تھا۔علاوہ ازیںبہادرآباد تھا نےکی حدود کارساز اسٹیڈیم روڈ کے ڈی اے اسکیم ون میں واقع بنگلے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی، لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت اسماعیل کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کےمطابق اس کی ناک اور منہ سے خون بہہ رہا تھا، متوفی مذکورہ بنگلے میں کام کرتا تھا، تاہم ابتدائی طور پر وجہ موت معلوم نہیںہوسکی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے کے بعد ہی وجہ موت معلوم ہو گی،پولیس نےضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی ،مزید تفتیش جاری ہے ۔ عیدگاہ تھا نےکی حدود سول اسپتال پرانی ایمرجنسی کے قریب رہائشی عمارت راجا مینشن کے فلیٹ سے کئی روز پرانی عمر رسیدہ شخص کی تعفن زدہ لاش برآمد ہوئی،لاش سول اسپتال منتقل کی گئی ، جہاں اس کی شناخت 55سالہ عبدالمجید ولد عبدالوحید کے نام سے ہوئی ہے،پولیس نےضابطے کی کارروائی کےبعد لاش اید ھی ایمبولینس کے ذریعے موسی لین سرد خانے منتقل کرادی ، پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی فلیٹ میں اکیلا رہتا اور بیمارتھا،تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنےکے بعد ہی وجہ موت کا پتہ چلے گا۔ڈاکس تھا نے کی حدود فشری گیٹ نمبر1سے ایک شخص کی لاش ملی، لاش سول اسپتال منتقل کی گئی ،جہاں اس کی شنا خت 34سالہ منصور کے نام سے ہوئی ہے،پولیس کے مطابق بظاہر موت طبعی معلوم ہوتی ہے،تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے کے بعد ہی وجہ موت کا تعین معلوم ہو گی، پولیس نے ضابطےکی کارروائی کےبعدلاش ورثاءکے حوالے کردی ۔جبکہ ڈاکس تھانےہی کی حدود ماڑی پور روڈ فشری کٹ کے قریب فٹ پاتھ سے نامعلوم شخص کی لاش ملی،لاش سول اسپتال منتقل کی گئی پولیس کے مطابق شناخت اوروجہ ہلاکت معلوم نہیںہو سکی ہے ،عمر55سال ہے،مزید تفتیش جاری ہے۔کورنگی تھانے کی حدود ناصر جمپ درگاہ کے قریب سے نامعلوم 30سالہ شخص کی لاش ملی، لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ۔چاکیواڑہ تھا نےکی حدود لیاری بکرا پیڑی پل کے قریب فٹ پاتھ سے60سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی، لاش سول اسپتال منتقل کی گئی۔کورنگی تھا نےکی حدود کورنگی کرسچن آ بادی کے قریب روڈ سے55سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ،لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ، پولیسکا کہنا ہے کہ شناخت وجہ ہلاکت معلوم نہیں ہو سکی ،پولیس نے ضابطےکی کارروائی کےبعدلاش ایدھی ہوم سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کرادی۔مبینہ ٹاون تھانے کی حدود سماما شاپنگ مال کے قریب سڑک سے28سے30سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی، لاش عباسی اسپتال منتقل کی گئی ،پولیس نےضابطے کی کارروائی کے بعدلاش ایدھی ہوم سہراب گوٹھ ایدھی سردخانے منتقل کرادی گئی۔