لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پنجاب میں فضائی آلودگی (سموگ) کے ڈیرے تاحال برقرار ہیںاور صوبائی دارالحکومت لاہور جمعرات کے روز بھی بھی آلودگی میں دنیا بھر میں پہلے نمبر پر رہا، شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 408ریکارڈ کیا گیا ۔لاہور کے بعد کراچی بھی سموگ کی لپیٹ میں ہے، شہر قائد میں فضائی آلودگی کی شرح174ہو گئی ۔فضائی آلودگی کے باعث شہریوں کا سانس لینا بھی محال ہو چکا ہے، طبی ماہرین نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب بھارتی دارالحکومت نئی دہلی آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے۔