• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ میں پاکستانی سفیر کا حمایت و تعاون پر عالمی مالیاتی اداروں سے اظہار تشکر

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد)امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا حمایت و تعاون پر عالمی مالیاتی اداروں سے اظہار تشکر ، سفیر پاکستان نے کہا ہے کہ گذشتہ سال پاکستان کے لئے مشکل تھا مگر ہم مشکل مرحلے سے نکل کر استحکام کے نئے دور کی جانب گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر یقین رکھیں۔ کامیابی ہمارا مقدر ہے کیونکہہمارے اعتماد کی وجہ ہمارے عوام ہیں ۔ آئی ایم ایف مشن چیف نے کہا کہ موجودہ حکومت کے اقدامات ملک کو استحکام کی طرف لے جانے کے عکاس ہیں مسعود خان نے کہا کہ ہمارا متوسط طبقہ بڑھ رہا ہے اور ہمارے انسانی سرمائے میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ سفیر پاکستان نے یہ بات بین الاقوامی مالیاتی اداروں بشمول انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف)، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی)، ورلڈ بینک اور ملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے دوستوں کے اعزاز میں پاکستان ہاؤس میں منعقدہ تقریب کے دوران کہی۔ چالیس سے زائد شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ مشکل وقت میں ساتھ دینے پر ہم بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے مشکور ہیں۔ پاکستان میں آئی ایم ایف کے مشن چیف ناتھن پورٹر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حالیہ سٹاف لیول معاہدے کے مکمل ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ موجودہ حکومت کے اقدامات اور پالیسیاں ملک کو استحکام کی طرف لے جانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید