• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری سکول میں سیرت النبیﷺکوئز کا انعقاد

پشاور(جنگ نیوز)گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نحقی پشاور میں تنظیم اساتذہ کے زیر انتظام ،الخیر ٹرسٹ کے تعاون سے طلباء میں سیرت النبی کوئز کا اہتمام کیا گیا ۔ مقابلے میں 60 طلبہ نے حصہ لیا ۔کوئز دو مراحل پر مشتمل رہا۔دونوں مراحل کو پاس کرنے والے 27 طلبہ کو شیلڈ اور باقی تمام طلباء کو گفٹ دئیے گئے ۔آخر میں شریک طلبہ کے لئے ریفریشمنٹ کا انتظام کیا گیا ۔اس طرح کے مقابلوں کے انعقاد کا مقصد طلبہ میں سیرت النبی کی اہمیت اجاگر کرنی ہیں ۔
پشاور سے مزید