• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون کو طلاق لینے کیلئےدباؤ ڈالنے پر سابق ڈی پی او چارسدہ کیخلاف مقدمہ درج

پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور کی خاتون کومبینہ طور پر ہراسا ں کرنے اور اسے شوہر سے طلاق لینے پر اکسانے کی پاداش پر سابق ڈی پی او چارسدہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ آئی جی پولیس نے متعلقہ افسر کو فیلڈ ڈیوٹی سے ہٹاکر سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے اورواقعہ کی انکوائری کابھی حکم دیدیا۔ تھانہ چمکنی پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے مسماۃ(م)زوجہ ارشاد ساکن تاروجبہ نے بتایا کہ سٹی ہوم کے رہائشی عارف ولد غلام محمد جمعہ کے روز انکے گھر آئے تھے اور 4یا5سال سے ہمارے شوہر ارشاد کےساتھ ان کے فیملی تعلقات ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ملزم ان کے گھر آیا اوراسکے شوہر کے سامنے کہا کہ اپنے شوہر سے طلاق لو ۔خاتون نے بتایا کہ وہ سٹی ہوم عارف کے گھر گئی اور انکی بیوی کو بھی اس حوالے سے آگاہ کیاتوملزم عارف نے اسے مبینہ طور پر مارا پیٹا جس سے اسکی بائیں آنکھ اوردائیں بازوں پرخراشیں آئیں۔پولیس نے انکوائری کے بعد مختلف دفعات 506,354اور337Aکے تحت عارف کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ادھرآئی جی پی اخترحیات خان نے خاتون کے الزامات پر مذکورہ اعلیٰ پولیس افسر کو فوری طور پر فیلڈ ڈیوٹی سے ہٹاکر سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے اوران الزامات کی چھان بین کےلئے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی مقرر کرکے رپورٹ جلد پیش کرنےکی ہدایت کردی ۔سی پی او ترجمان نے واضح کیا ہے کہ قانون سے کوئی بھی بالاتر نہیں اور پولیس فورس میں جزاو سزا کا عمل جاری رہے گا۔
پشاور سے مزید