اسلام آباد،راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار،سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں میں مختلف واقعات میں 6افراد جان کی بازی ہار گئے۔کیپٹل پولیس کا کانسٹیبل کامران جمعرات کو مری روڈ پر لیک ویو پارک کے سامنے ٹریفک حادثہ میں زندگی کی بازی ہار گیا۔ وفاقی دارالحکومت میں جمعرات کو جی 12سروس روڈ پر تیز رفتار کار نے کمسن بچے کو کچل دیا۔تھانہ ترنول کے علاقے میں ایک مارکی کے سامنے 40سے 45سالہ شخص کی لاش ملی۔ گذشتہ روز بھی تھانہ شالیمار کے علاقے سے نشے کے عادی کی سردی میں ٹھٹری ہوئی نعش ملی تھی جنہیں پمز کے مردہ خانے میں منتقل کر دیا گیا ۔تھانہ چکری کے علاقہ میں جواں سال لڑکی نے خودکشی کرلی۔سب انسپکٹر خالدنے بتایاکہ 18سالہ سائرہ نے اپنی ماں سے جھگڑے کے بعد گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں ۔ دریں اثناءباغ سردارں کے علاقہ سے ملنے والی 50سالہ نامعلوم شخص کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی ،پولیس کے مطابق مرنے والا شخص حلئیے سے نشے کاعادی دکھائی دیتا ہے۔