کراچی (جنگ نیوز) محدود وسائل کی موجودگی میں پاکستان کی آبادی اِس وقت بہت تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے، کیا پاکستان کی کمزور معیشت اس بڑھتی آبادی کو سنبھال پائے گی، کیا حکومتیں بھی اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں گی، اس اہم معاملے کا حل کیسے نکالا جاسکتا ہے، اور کیا الیکشن میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتوں کو اس معاملے کو اپنے منشور کا حصہ بنانا چاہیے؟۔ اِن تمام موضوعات پر گفتگو کیلئے ”جیونیوز“ نے اتوار کو ”آبادی پر قابو“ کے عنوان سے ایک خصوصی نشریات کا اہتمام کیا ہے جس میں اِن تمام موضوعات کو زیر بحث لایا جائے گا۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر ناصر جمال، سماجی کارکن شہزاد رائے، ڈائریکٹر پروگرام پاپولیشن کونسل علی محمد میر، مسلم لیگ ن کے رہنما افنان اللہ خان، پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی اور سیکرٹری کونسل آف اسلامک آئیڈیالوجی ڈاکٹر اکرام الحق یاسین اس نشریات میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ سارہ الیاس کی میزبانی میں خصوصی نشریات شام 4 بجکر 5 منٹ پر شروع ہوگی۔