ملتان (سٹاف رپورٹر) اسسٹنٹ پروفیسر آف فارماکالوجی نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر عبدالمدبر ریحان کو نشتر 2 ہسپتال کا ایم ایس تعینات کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاں کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ان کی موجودہ ذمہ داری سمیت انہیں نشتر 2 ایم ایس کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی ہے جب کہ ڈاکٹر محمد کاظم سے یہ ذمہ داری واپس لے لی گئی ہے۔