کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کیسکو ترجمان کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ میں سیٹلائٹ ٹاون ، پشتون آباد ، غوث آباد ، مغربی بائی پاس، سمنگلی روڈ، بروری روڈ، کلی سمال آباد، چشمہ ، ائیرپورٹ روڈ، جناح روڈ، مشن روڈ کے علاقوں میں 64 شنٹ اور ٹیمپرڈ میٹر اتارکر تبدیل اور ڈٹیکشین کی مد میں جرمانے کئے گئے ۔ کیسکو زرغون ، سٹی اور سریاب ڈویژن کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے پر نادہندہ گھریلو اور کمرشل صارفین کے 91 کنکشن منقطع کردئیے جبکہ اس دوران بقایا جات کی مدمیں 76 لاکھ33ہزارروپے اور ڈٹیکشن کی مدمیں21 لاکھ 67ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا ۔ پشین سرکل نے بلوں کی عدم ادائیگی پر 4 ٹرانسفارمرز اُتار دئیے جبکہ 27 گھریلو اور کمرشل نادہندہ صارفین کے کنکشنز منقطع کرکے نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 30لاکھ14ہزارروپے اور ڈٹیکشن کی مدمیں بھی2 لاکھ70ہزارروپے وصول کئے ۔ کیسکو لورالائی سرکل نے لورالائی بازارسے بلوں کی عدم ادائیگی پر 4ٹرانسفارمراُتاردئیے کارروائی کے دوران سرکل کے مختلف علاقوں سے نادہندگان کے45کنکشنز منقطع کرنے کے ساتھ بقایاجات کی مدمیں32 لاکھ 20ہزارروپے جبکہ ڈٹیکشن کی مد میں بھی ایک لاکھ25 ہزارروپے وصول کئے گئے ۔ خضدارسرکل کی ٹیموں نے کارروائی کے دوران نادہندگان کے75کنکشنز منقطع کرنے کے علاوہ گھریلواور کمرشل نادہندہ صارفین سے 8لاکھ روپے بقایا جات کی مد جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں بھی تقریباً2 لاکھ11ہزار روپے وصول کئے ۔سبی سرکل میں کارروائی کے دوران 57گھریلو اور کمرشل نادہندگان کے کنکشنز منقطع کرکے نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں20لاکھ 80ہزارروپے ریکوری جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں ایک لاکھ60ہزارروپے وصول کئے گئے۔ مکران سرکل نے تربت ،پنجگوراور گوادر سے 54نادہندگان کے کنکشنز منقطع جبکہ بقایا جات کی مدمیں13لاکھ39ہزار روپے بھی وصول کرلئے ۔