• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین واپڈا کا دورہ دیامر بھاشا ڈیم، ڈائی ورشن سسٹم کے ٹیسٹ رن کا جائزہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل ( ر)سجاد غنی نے دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کادورہ کیا،چیئرمین واپڈا نےدیامر بھاشا ڈیم سائٹ پرڈائی ورشن سسٹم کے ٹیسٹ رن کا جائزہ لیا،چیئرمین واپڈا کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ دریا کا رُخ مکمل موڑ نے کا سنگ میل آئندہ ہفتے حاصل کر لیاجائیگا، دیامر بھاشا ڈیم سائٹ پر گزشتہ ہفتے دریائے سندھ کا رُخ جزوی طور پر موڑ ا جاچکا ہے،دریائے سندھ کا بیشتر پانی ڈائی ورشن سسٹم جبکہ کچھ اپنے قدرتی راستے پر بہہ رہا ہے، منصوبے کا ڈائی ورشن سسٹم، ڈائی ورشن کینال، ڈائی ورشن ٹنل اور دو کوفر ڈیمز پر مشتمل ہے۔ ٹیسٹ رن کے دوران پراجیکٹ کاڈائی ورشن سسٹم موثر طورپر کام کر رہاہے،دریا کا رُخ مکمل موڑ نے کا سنگ میل آئندہ ہفتے حاصل کر لیاجائے گا۔

ملک بھر سے سے مزید