• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاریخی عمارت ہندو جم خانہ کی تزئین و آرائش کا فیصلہ

کراچی(مطلوب حسین /اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نےشہر کی قدیم تاریخی عمارت ہندو جم خانہ کی تزئین و آرائش کا فیصلہ کیا ہے،ہندو جم خانہ کو سندھ کلچرل ہیریٹیج پروٹیکشن ایکٹ کے تحت تحفظ حاصل ہے، اس لیے سندھ کلچرل ہیرٹیج کمیٹی کی منظوری کے بغیر عمارت میں نئی تعمیر، مرمت، تزئین و آرائش نہیں کی جاسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مقبول باقر زیدی کی خصوصی ہدایت پر محکمہ ثقافت ،نواردات و آرکائیو سندھ کے وزیر ڈاکٹر جنید علی شاہ نے گذشتہ دنوں محکمہ کے آفسران کے ہمراہ ہندو جم خانہ کی عمارت کا تفصیلی جائزہ لیا اور عمارت کی تزئین و آرائش کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے،این ای ڈی یونیورسٹی سٹی کمپس کے شعبہ فن تعمیر و منصوبہ بندی کی چیئر پرسن انیلہ نعیم جو سندھ کلچر ہیریٹج کی تکنیکی کمیٹی کی رکن بھی ہیں نے محکمہ ثقافت ،نواردات و آرکائیوکی درخواست پر ہندو جم خانہ کادورہ کیا اورمحکمہ ثقافت کو اپنی ماہرانہ رائے سے آگاہ کیا ہے،محکمہ ثقافت نواردات و آرکائیونےتفصیلی رپورٹ مرتب کرکےاپنی سفارشات وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال کردیں ہیں ،ہندو جم خانہ کو1925میں فن تعمیر کے ماہر آغا احمد حسین کے ڈیزائن کے مطابق سیٹھ رام گوپال گووردھنداس موہٹا نے تعمیر کروایا،جس میں بنیادی طور پر ایک ہال اور کچھ چھوٹے کمرے شامل ہیں۔جبکہ اس کی چھٹ پر 2بڑے منار اور ایک گنبد کے علاوہ متعدد چھوٹے مینار طرز کے ڈئزائن شامل ہیں ۔

ملک بھر سے سے مزید