• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر کو آپریٹو مارکیٹ پر چارج پارکنگ وصولی کون کریگا؟

کراچی(اسد ابن حسن) کراچی صدر میں واقع ایک بڑے تجارتی مرکز، کو آپریٹو مارکیٹ پر چارج پارکنگ وصولی کی فیس پر اختلافات سامنے آئے ہیں۔ ڈائریکٹر کوآپریٹو ڈیولپمنٹ پروجیکٹ نے عمارت کے تیسرے فلور پر پارکنگ کا ٹھیکہ کم از کم 3 لاکھ روپے ماہانہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کار، ہائی روف اور اٹو رکشہ کے لئے 100روپے اور موٹر سائیکل کے لئے 30روپے پارکنگ فیس وصول کی جائے گی۔ دوسری طرف ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ساؤتھ نے بھی اپنی حدود میں واقع 72مقامات پر جن میں صدر کواپریٹو مارکیٹ بھی شامل ہے پر چارج پارکنگ وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے کے مطابق ضلع جنوبی کے تمام اہم شاپنگ سینٹرز کے باہر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی پارکنگ فیس وصول کی جائے گی۔
ملک بھر سے سے مزید