• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی ایس آئی آر میں گریڈ 19 تک کی 599 پوسٹیں خالی ہونے کا انکشاف

اسلام آباد (ساجد چوہدری) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے سب سے بڑے ادارے پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) میں گریڈ ایک سے 19تک کی 599پوسٹوں کے خالی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پی سی ایس آئی آر کی دستاویزات کے مطابق ابتدائی ریکروٹمنٹ کی خالی پوسٹوں میں گریڈ 19کی 7، گریڈ 18کی 34، گریڈ 17کی 154، گریڈ سولہ کی 12، گریڈ 15کی 11، گریڈ 14کی 35، گریڈ 13کی 36، گریڈ 11کی 15، گریڈ 7کی 13، گریڈ 5کی 46، گریڈ 4کی 39، گریڈ 3کی 2، گریڈ ایک کی 33جبکہ کلاس فور کی 162پوسٹیں شامل ہیں۔ پی سی ایس آئی آر حکام کے مطابق ادارے کو اس وقت مالی بحران کا سامنا ہے اور موجودہ بجٹ میں مختص رقم نئی بھرتیوں کی صورت میں تنخواہوں وغیرہ کی ادائیگی کے لئے ناکافی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید