ہوسٹن(شِنہوا)امریکی ریاست ٹینیسی میں شدید طوفان سے کم از کم 6 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق شہری بجلی کی گری ہوئی لائنوں کی وجہ سے محفوظ مقامات پر پناہ لیں، طوفان کی زد میں آنے والی کانٹی مونٹگمری میں دو بالغ اور ایک بچہ ہلاک ہوا جبکہ ٹینیسی کے دارالحکومت نیش ویل کے مضافات میں مزید تین ہلاکتوں کی اطلاع ملی ہے۔ م شیرف کے دفتر نے لوگوں سے کہا کہ وہ موسم، بجلی کی گری ہوئی لائنوں اور ملبے سے ممکنہ خطرات کی وجہ سے محفوظ مقامات پر پناہ لیں اور سڑک سے دور رہیں ۔جن لوگوں کو مدد کی ضرورت ہے ان کے لئے ایک مقامی ہائی اسکول میں پناہ گاہ قائم کردی گئی ہے۔ ویدر چینل کی رپورٹ کے مطابق ٹینیسی اور کینٹکی میں ہفتے اور اتوار کی شب ایک درجن سے زائد طوفان آئے جس سے متعدد علاقوں کو نقصان پہنچا۔