• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی سندھ کے سالانہ 1400 ارب کا حساب دے، ایم کیوایم

سکھر(بیورورپورٹ )متحدہ قومی موومنٹ پاکستا ن کی رابطہ کمیٹی کے ممبر دلاور قریشی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پہلے سندھ کےسالانہ 1400 ارب کا حساب دے، ملک، قوم کا پیسہ ہے وزیراعلیٰ کی مرضی نہیں چلنی چاہیےکہ وہ پیسہ صوبے پرخرچ کریں، ایم کیو ایم 18 ویں ترمیم میں جو خامیاں ہیں انہیں دور کرنے کیلئےعوامی مسائل کی جنگ لڑ رہی ہے صوبائی خود مختاری کے ساتھ ساتھ ضلعوں کو بھی خود مختاری ملنی چاہیے، صوبے کو پیسے ملتے ہیں جو نچلی سطح پر منتقل نہیں ہوتے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان چاہتی ہے کہ 18 ویں ترمیم کے اثرات صرف وزیر اعلٰی تک محدود نہ ہوں بلکہ میئر ٹاؤن یوسی چیئرمین کونسلر تک پہنچیں۔ وہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سکھر ڈسٹرکٹ کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔
اہم خبریں سے مزید