لاہور (نمائندہ خصوصی) جے یو آئی کے رہنماؤں نے کہا ہے عقیدہ ختم نبوت کے تحفط کیلئے کام ہرپاکستانی پر فرض ہے علماء یہ فریضہ سرانجام دیتے آ رہے ہیں آج بھی اس میدان میں اپنا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کانفرنس اور مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔