ملتان (سٹاف رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگئے ،تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ سے نامعلوم مسلح افراد اذان علی سے 80ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے ،تھانہ دولت گیٹ کے علاقہ میں مسلح افراد نے اشتیاق سے نقدی و موبائل فون چھین لیا،تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقہ میں نامعلوم افراد نوید سے نقدی و موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ،تھانہ گلگشت کے علاقہ میں نامعلوم افراد محی الدین سے موبائل و نقدی لے کر فرار ہوگئے ،تھانہ کوتوالی کے علاقہ میں نامعلوم افراد خاور شہزاد کے گھر سے پانچ تولہ سونا اور پچاس ہزار روپے لوٹ کر لے گئے ،تھانہ قادرپورراں کے علاقہ میں مسلح افراد نے عثمان سے موبائل فون چھین لیا،تھانہ کینٹ کے علاقہ میں مسلح افراد نے ابوبکر سے نقدی و موبائل فون چھین لیا،ہائی کورٹ چوک پر نامعلوم افراد آمنہ بی بی کا موبائل چوری کرکے لے گئے،امیر آباد سے زاہد کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی ،کڈنی ہسپتال ملتان کے باہر سے صفدر کی کار چوری ہوگئی ،تھانہ شاہ شمس کے علاقہ میں مسلح افراد نے جاوید سے نقدی و موبائل فون چھین لیا جب کہ ممتازآباد میں مسلح افراد نے عامر سے موبائل فون چھین لیا۔