• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک سکے کے دو رخ ،باریاں لگاتے ہیں، جماعت اسلامی

ملتان (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی ،ن لیگ ایک سکے کے دو رخ ہیں یہ سیاسی جماعتیں نہیں بلکہ دو خاندان ہیں جو اپنی اپنی باری لگاتے ہیں۔ عوام اب سمجھ چکے کرپشن ، مہنگائی، بدامنی کے خاتمہ کے لیے اب جماعت اسلامی واحد آپشن ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی امیدوار این اے 149 اور میاں آصف اخوانی امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 215 کیا انہوں نے کہا کہ 74 سال میں انہوں نے اپنی باریاں لیں یہ خاندان خوشحال ہوئے اور عوام بدحال ہیں۔ قوم کو اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے قوم کو پریشانیوں سے نکال سکتی ہے۔ ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے مزید کہا کہ این اے 149 کے کامیاب ورکرز کنونشن نے یہ ثابت کیا کہ ان خاندانوں نے قوم کو مایوس کیا۔ ہم چاہتے ہیں کہ فری اینڈ فیئر الیکشن کروائے جائیں اور بروقت الیکشن کا انعقاد ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حیرانگی ہے کہ الیکشن کمیشن سے منسوب بیان اخبارات میں چھپ رہے ہیں اور اگلے روز الیکشن کمیشن اس کی تردید کردیتا ہے۔ کنفیوز سٹیٹمنٹس سے عوام کو پریشان نہ کیا جائے۔ ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن 8 فروری کو الیکشنز کا انعقاد کرے۔ جماعت اسلامی ترازو کے نشان پر شہر ملتان میں موجود ہے ہم ہر صورت ان لوگوں کا احتساب کریں گے جو ملک پر قابض رہے اور جو آج پارٹیاں اور نشان بدل کر ووٹ مانگنے کا سوچ رہے۔ عوام انہیں مجبور کر دے گی کہ یہ ووٹ مانگنے کے قابل بھی نہیں رہیں گے۔
ملتان سے مزید