ملتان(سٹاف رپورٹر ) خواتین یونیورسٹی میں آل پاکستان ویمنز ایسوسی ایشن(اپوا) کے زیر اہتمام خواتین کو بااختیار بنانے اور آگاہی فراہم کےلئے سرگرمیاں شروع ہوگئیں جو 16روز جاری رہیں گی ، ان سرگرمیوں کو’’متحدہ ہوجاؤ تبدیلی کےلئے‘‘کانام دیاگیا ہے ،اس سلسلے افتتاحی سیمینار منعقد ہوا جس کاعنوان’’خواتین کے حقوق کے بارے میں قوانین ‘‘ تھا،سیمینار کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر کلثوم پراچہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ویمن ایمپاورمنٹ او ر خواتین کے خلاف منفی معاشرتی رویوں کے خاتمے کے لئے ہمیں ملکر کام کرنا ہو گا۔ ا س تقریب کا بنیادی مقصد خواتین پر تشدد کے خاتمے کے لئے مہم کے سا تھ اظہار یکجہتی تھا خواتین کے روایتی کردار، مسائل اور معاشرتی رویوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔