• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: 338 نادہندگان کے کنکشن منقطع ،64 شنٹ و ٹیمپرڈ میٹر تبدیل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کیسکو کی نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ، مزید 338 نادہندگان کے کنکشن عدم ادائیگی پر منقطع کردیئے گئے ۔ ترجمان کیسکو کے مطابق کوئٹہ میں 64 شنٹ و ٹیمپرڈ میٹر اتار کر تبدیل کردیئے ، پشین اور لورالائی سے نادہندگان کے 8 ٹرانسفارمرز عدم ادائیگی پر اتار دئیے گئے ۔ بجلی چوروں کے خلاف صوبہ بھر کے مختلف پولیس تھانوں میں اب تک 492 ایف آئی آر رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جبکہ بجلی چوروں کو 67 لاکھ 29 ہزار 585 بجلی یونٹ ڈیٹیکشن جرمانہ کی مد میں چارج کیئے گئے۔ ڈیٹیکشن کی مد میں چارج شدہ بجلی یونٹس کی قیمت 34 کروڑ86 ہزار روپے بنتی ہے ۔ ترجمان کے مطابق ڈیٹیکشن و جرمانہ کی مد میں اب تک مجموعی طور پر 30 کروڑ 33 ہزار روپے سے زائد رقم وصول کی جاچکی ہے جبکہ نادہندگان کے خلاف جاری مہم میں ایک لاکھ 17 ہزار127 نادہندہ صارفین سے تقریباً2 ارب 8کروڑ90 لاکھ 80ہزارروپے بقایاجات وصول کئے جاچکے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید