واشنگٹن ( آن لائن ) امریکی افواج کوریا (یو ایس ایف کے) کے زیر انتظام ایک ایف سولہ لڑاکا طیارہ بحیرہ زرد کے اوپر تربیتی مشق کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہو ا ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دوران ٹریننگ طیارے کو حادثہ پیش آیا، حادثے میں طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے کے قریب ملک کے مغربی ساحل پر شمالی جیولا صوبے کے شہر گنسن کے قریب پیش آیا۔رپورٹس کے مطابق طیارہ امریکی ایئربیس کے قریب گرا۔