• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعجاز چوہان، نثار درانی کی موجودگی میں شفاف الیکشن دیوانے کا خواب، متحدہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اعجاز چوہان اور نثار درانی کی موجودگی میں سندھ میں شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا امکان دیوانے کا خواب ثابت ہوں گے، بلدیاتی انتخابات میں ان افراد کی کارکردگی اِس بات کا واضح ثبوت ہے۔ایم کیو ایم دھاندلی زدہ افراد کی موجودگی میں سندھ میں عام انتخابات کا انعقاد کسی صورت تسلیم نہیں کرے گی، نثار درانی پیپلز پارٹی کے حلف یافتہ کارکن اور اہم رہنما کے رشتے دار ہیں،15سال میں کی گئی کرپشن کے پیسوں اور سیاسی دخل اندازی سے کراچی اور حیدرآباد کی مقامی حکومتوں پر قابض مینڈیٹ کے دعوے دار یہاں کے نمائندے نہیں، صوبائی نگراں حکومت بھی 15برس کی متعصب و بدعنوان طرز حکمرانی کا تسلسل ہے۔کراچی میں سڑکوں پر بیٹھ کر پیپلز پارٹی کے نشان پر ٹھپے لگائے گئے، ستم ظریفی یہ ہے کہ الیکشن کمیشن بنا ء تحقیقات پیپلز پارٹی کی کام یابی کا اعلان کر دیتا ہے،حلقہ بندیوں پر پیپلز پارٹی کے سوا تمام جماعتوں کے اعتراضات مسترد کردیئے گئے، یہ محض اتفاق نہیں! بلکہ صوبائی الیکشن کمشنر کے جانب دار ہونے کی دلیل ہے۔وہ اراکین رابطہ کمیٹی کے ساتھ مرکزی انتخابی دفتر ’’پاکستان ہاؤس‘‘ میںپریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کنوینرز نسرین جلیل، انیس احمد قائم خانی، عبدالوسیم اور اراکینِ رابطہ کمیٹی بھی موجود تھے۔
اہم خبریں سے مزید